سرینگر: یاسین ملک کی غیر منصفانہ سزا کیخلاف کئی علاقوں میں ہڑتال، 10 نوجوان گرفتار
سرینگر 26 مئی (کے ایم ایس) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے) کی خصوصی عدالت کی طرف سے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو عمر قید کی جانبدارانہ اور غیر منصفانہ سزا کے خلاف سرینگر کے کئی علاقوں میں آج دوسرے روز بھی بیشتر دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں۔
شہر کے مائسمہ ، آبی گزر ، لال چوک اور ڈاﺅن ٹاﺅن علاقوں میں دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں۔ بھارتی پولیس نے گزشتہ روز مائسمہ اور سری نگر کے دیگر علاقوں میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی جسکے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑہیںہوئی تھیں۔لال چوک سٹی سینٹر سے کچھ فاصلے پر واقع مائسمہ میں یاسین ملک کی رہائش گاہ کے قریب خواتین سمیت سینکڑوں لوگوں نے جمع ہو کر اسیر رہنما کی حمایت میں نعرے لگائے۔ لوگوں کو بھارت مخالف مزید مظاہروں سے روکنے کے لیے شہر میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
دریں اثنابھارتی پولیس نے مائسمہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران 10 نوجوانوں کو بھارت مخالف نعرے بازی اور مظاہروں کے الزام میں گرفتار کر لیا۔