بھارت

آگرہ :تاج محل میں نماز ادا کرنے پر 4مسلمان سیاح گرفتار

آگرہ 26 مئی (کے ایم ایس)
بھارت میں مغلیہ دور کی قدیم نشانی تاج محل کے احاطے میں نماز ادا کرنے والے چارمسلمان سیاحوں کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں واقع مغلیہ دور کی قدیم نشانی تاج محل کے احاطے میں واقع شاہی مسجد میں نماز ادا کرنے والے حیدرآباد کے چار سیاحوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے چاروں سیاحوں کو گرفتار کر کے تاج گنج پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے سیاحوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو حیدرآباد سے چار سیاح تاج محل دیکھنے کیلئے آئے اس دوران انہوں نے شام کو تاج محل احاطے میں واقع شاہی مسجد میں نماز ادا کی، جس پر انہیں وہاں تعینات سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے چاروں حراست میں لے لیا۔آرکیالوجیکل سروے آف انڈیاکے سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ راج کمار پٹیل نے میڈیا کو بتایا ہے کہا کہ تاج محل کی شاہی مسجد میں صرف جمعہ کے دن ہی نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔ اے ایس آئی ایکٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق دیگر دنوں میں نماز پڑھنے اور عبادت کرنے پر پابندی ہے۔ اس لیے سیاحوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button