بھارت
کینیڈا میں اسرائیل مخالف مظاہرں پر بھارت نے سوشل میڈیا پر جسٹن ٹروڈو کیخلاف مہم شروع کر دی
نئی دلی:بھارت نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کینیڈا میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے کینیڈین وزیر اعظم کو بدنام کرنے کیلئے انتہا پسند ہندوتوا نظریے سے وابستہ اپنی سوشل میڈیا بریگیڈ کو متحرک کر دیا ہے۔ بی جے پی کے لیڈر ویشالی پودار نے بھی جسٹن ٹروڈو پر تنقید کی ہے۔