مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی 2024 کے انتخابات میں واپس اقتدار میں نہیں آئے گی،ممتا بنر جی

کولکتہ یکم جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو ملاوٹ زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ2024کے انتخابات میں اس کے اقتدار میں واپس آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے بنگال کے ضلع پرولیا میں ٹی ایم سی (ترنمول کانگریس) کے کارکنوں سے خطاب کرتے کہا کہ بی جے پی نے نوٹ بندی جیسے تباہ کن فیصلوں کے ذریعے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی دھوکہ دہی تھی۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی نے بھارتیوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا ہے۔ممتا بنر جی نے مزید کہا کہ میں یہ واضح کر دوں کہ بی جے پی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میںواپس اقتدار میں نہیں آئے گی اور اسے جانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے شہری اس عوام دشمن حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button