مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی بھارت میں نفرت پھیلانے کی سازش کرر ہی ، راہل گاندھی

نئی دلی10 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس کے رہنماء راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں نفرت پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات اس نفرت کو شکست دینے کا صحیح وقت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ بی جے پی ٹیک فوگ ایپ کے ذریعے بھارت میں نفرت پھیلارہی ہے ۔ انہوں نے الیکشن 2022 کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہاکہآئندہ انتخابات نفرت کو شکست دینے کا صحیح موقع ہے۔
ادھر کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ میں بھی کہا ہے کہ بی جے پی کا نفرت پر مبنی ایجنڈہ بھارت کی ہم آہنگی کو زہر آلود کر رہا ہے۔ بی جے پی اپنے سیاسی فائدے کے لیے ملک میں نفرت، تشدد اور انتہا پسندی کو ہوا دے رہی ہے۔ بی جے پی کو ملک کے شہریوں کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔ٹویٹ میں مزید کہاگیا کہ ٹیک فوگ کوئی ایپ نہیں بلکہ بی جے پی کی پروپیگنڈہ مشینری کا ایک زہریلا ہتھیار ہے، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button