مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ: بھارتی پیرا ملٹری اہلکار کی پراسرار حالت میں موت، بھدرواہ سے ایس پی او کی لاش برآمد

سرینگر یکم جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف ) کے ایک اہلکار کی پر اسرار حالت میں موت واقع ہوگئی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائن پلوامہ میں تعینات سینٹر ریزرو پولیس فورس کی 182ویں بٹالین کا اہلکار شیو شنکر آج (بدھ ) صبح بیہوش ہر کر گر پڑا جس کے بعد اسے ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں سے اسے سرینگر کے ”ایس ایم ایچ ایس “ہسپتال ریفر کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیدیا۔ اہلکار کی موت کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔
دری اثنا جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں ایک سپیشل پولیس افسر(ایس پی او) کی پر اسرار حالت میںلاش برآمد ہوئی ہے ۔ایس پی او سبھاش چندر کی لاش اسکے گھر سے قریبا سو میڑ دور سے برآمد ہوئی۔ مقتول کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے بیٹے کو کسی نے قتل کیا ہے۔ ایس ایچ اور بھدرواہ جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ پولیس نے ایس پی او کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button