مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : نوجوان نے چاقو سے لیڈی ڈاکٹر کو قتل کر دیا

جموں، 10 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک نوجوان نے جموں شہر میں ایک لیڈی ڈاکٹر کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ نوجوان نے بعد ازاں خودکشی کی کوشش کی۔
مشتعل نوجوان نے شہر کے علاقے جانی پور میں لیڈی ڈاکٹر پر چاقو سے وار کیے۔
مقتولہ ڈاکٹر کی شناخت جموں کے تالاب تلو کی رہائشی سومیدھا شرما کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گہا کہ مقتولہ کے ساتھ ملزم کی دوستی تھی ۔ ان دونوں نے جموں کے ڈینٹل کالج سے ایک ساتھ بیچلر ڈگری حاصل کی تھی۔ دنوں کی کسی بات پر تکرار ہوئی جس دوران جوہر گنائی نامی لڑکے نے اس پر چاکو سے وار کیے۔ ملزم نے بعد میں چاکو سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔ وہ اس وقت گورئمنٹ میڈیکل کالج جموںمیں زیر علاج ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button