آزاد کشمیرپاکستان

ایوان صدر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی اراکین کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بات چیت کے لیے مدعو کرے گا

اسلام آباد 02 جون (کے ایم ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں بیگناہ مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بات چیت کیلئے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور آزاد خطے کے دیگر سیاسی نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدراسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے ساتھ مشاورت سے اس حوالے سے دعوت نامہ جاری کرے گا۔ صدر مملکت نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی خصوصی عدالت کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی غیر قانونی سزا کی مذمت کی۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیرکے مسلمانوں اور بھارت میں دیگر اقلیتوں کے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔
وزیر اعظم تنویر الیاس خان نے اس موقع پر صدر سے آزاد جموں و کشمیر کے لیے مناسب بجٹ مختص کیے جانے کی درخواست کی تاکہ کشمیری مہاجرین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button