مقبوضہ جموں و کشمیر

آر ایس ایس کانظریہ بھارت میں نفرت پھیلانا اور سماج کو تقسیم کرنا ہے، راہل گاندھی

 

نئی دلی 15ستمبر (کے ایم ایس )
بھارتی کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی سوچ نفرت پھیلانا اور سماج کو تقسیم کرنا ہے ، اس لیے وہ آر ایس ایس کے نظریے سے کبھی اتفاق نہیں کر سکتے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواتین کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر نئی دلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ملک کے مختلف حصوں سے خواتین کانگریس کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ آج بھارت میں آر ایس ایس-بی جے پی کی حکومت ہے۔ ان کے نظریے اور ہمارے نظریات میں بڑا فرق ہے کیونکہ ان کا نظریہ نفرت پھیلانا ہے لہذا وہ کسی دوسرے نظریے کے ساتھ سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریے سے کبھی اتفاق نہیں کر سکتے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button