مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں سی آر پی ایف افسردل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں اتوار کوبھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک افسر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے سرینگر میں میڈیا کو بتایا کہ سی آرپی ایف کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو دل کا دورہ پڑا۔انہوں نے بتایا کہ اسے خیبر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔