مقبوضہ جموں و کشمیر
لکھنو: پولیس نے دلت نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا
لکھنو03 جون (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو میں پولیس نے ایک دلت نوجوان سبھاش کو محض اس بنا پر بے دردی سے مار پیٹا کہ وہ وہ اپنے پڑوسیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی دیکھنے کیلئے گھر سے کیوں باہر آیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوان کو تھرڈ ڈگری تشددکا نشانہ بنایا ۔ نوجوان کے اہلخانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس والوں نے اسے ماں کے سامنے چمڑے کی بیلٹ سے ضربیں لگائیں جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔سبھاش کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس سے پوچھا کہ تم کیوں گھور رہے ہو اور تھانے لے جا کر شدیدتشدد کیا۔ماں اور دیگر اہلخانہ سبھاس کو مشکل سے تھانے سے چھڑا کر لائے اور اب اسکا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔