مقبوضہ جموں و کشمیر

پوسٹروں میں کشمیریوں پر بھارتی تسلط سے آزادی اور غلامی کی زنجیریں توڑنے پر زور

 

سرینگر31 اگست (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے جانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جن پر کشمیریوں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی تسلط سے نجات اور غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں جیسا کہ افغانیوں نے غیر ملکی قبضے کیخلاف کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹر جموں و کشمیر فلاح پارٹی کی طرف سے سرینگر کے علاقوں پنتہ چوک ، آری پورہ اور زیون میں چسپاں کئے گئے ہیں۔ پوسٹروں پر درج تحریوں میں کہاگیا ہے کہ اگر افغانوں کو عالمی طاقتیں اپنی آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکیں تو کس طرح بھارت جیسانسبتاً کمزور غیر ملکی قابض ملک کشمیریوں کو طویل عرصے تک محکوم رکھ سکتا ہے ۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ کامیابی صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور ہمیں اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف متحد ہو کر اپنی جدوجہد جاری رکھنی چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button