مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کئی شخصیات کے انتقال پر اظہار تعزیت

mirwaiz umer

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے نصرت الاسلام ٹرسٹ اسلام آباد کے جنرل سیکریٹری عبدالحمید صوفی کی والدہ اور حال ہی میں انتقال کرنے والی کئی شخصیات کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتقال کرنے والی شخصیات میں معروف کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن رئوف احمد پنجابی کی نوجوان بیٹی ، مجید باغ صنعت نگر کے قاضی برہان شونٹھو کی اہلیہ اوربراری پورہ نواکدل کے غلام رسول صوفی جوفاروق احمد سوداگر کے سسرتھے، شامل ہیں۔میر واعظ عمر فاروق نے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے اللہ تعالی سے ان کے لیے صبرجمیل اور مرحومین کے لیے جنت الفردوس کی دعا کی۔دریں اثناء مختلف وفود اسلام آباد، صنعت نگر اور براری پورہ نواکدل گئے اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اورمرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button