بیانات

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جابرانہ اقدامات ناکام ہو چکے ہیں، یوتھ فریڈم فائٹرز

سرینگر 03 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ”جموں و کشمیر یوتھ فریڈم فائٹرز “(جے کے وائی ایف ایف) نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے فوجی طاقت کے بے تحاشہ استعمال اور وحشیانہ ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی ہے۔
جے کے وائی ایف ایف کے چیئرمین شبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) بڑے پیمانے پر کشمیریوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ انہوںنے حریت رہنماوں، کارکنوں، تاجروں اور ملازمین کی رہائش گاہوں پر چھاپوں کے حالیہ سلسلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی اے کو مقبوضہ علاقے میں حریت رہنماوں کو دہشت زدہ کرنے کاکام سونپا گیا ہے۔انہوں نے فسطائی بھارتی حکومت کی غیرحقیقت پسندانہ روش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں تمام بھارتی جابرانہ اقدامات ناکام ہو چکے ہیں۔ شبیر احمد نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی اور فوجی تکبر سے باز رہے اور کشمیر میں زمینی حقائق کو تسلیم کرے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر قتل عا م اورگرفتاریوں کو روکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button