بیانات

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کی طر ف سے شہید برہان وانی کوشانداد خراج عقیدت

سرینگر06 جولائی (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند رہنمائوں شبیراحمد شاہ اور نعیم احمد خان نے معروف نوجوان رہنماء شہید برہان وانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کے اپنے عظیم مقصد کے حصول تک شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے جو ڈیمو کریک فریڈم پارٹی کے سربراہ بھی ہیں،نئی دلی کی تہاڑ جیل سے جار ی ایک پیغام میں کہاکہ کشمیری عوام8جولائی کو برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر اپنی منصفانہ تحریک آزادی کے ساتھ بھرپور وابستگی کا بر ملا اظہار اور بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں گے ۔ انہوں نے برہان وانی اور ان کے دیگر دوساتھیوں کوشہادت کی چھٹی برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کیلئے شہداء کی یہ بے مثال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔شبیر احمد شاہ نے کہا کہ شہید برہان وانی اورانکے اہلخانہ نے رواںجدو جہد کیلئے ایثار اورقربانی کے جذبے کی ایک عظیم مثال قائم کی ہے ۔ شبیر احمد شاہ نے شہید برہان اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ کشمیری عوام کی والہانہ محبت اور عقیدت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیری شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے ، ہمارے دلوں میں ان بچوں ، بزرگوں اورنوجوانوں کی یادیں تازہ ہیں ،جنھوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔شبیر احمد شاہ نے تمام کشمیری شہداء کو شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ر ہیں گے ۔ انہوں نے شہیدبرہان وانی کونوکشمیری جوانوں کیلئے مشعل راہ قرار دیا۔شبیر شاہ نے کشمیریوں سے برہان وانی کے یوم شہادت کو یوم تجدید عہد کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے فسطائی بھارتی حکومت قید و بند ، ظلم و تشدد ، گرفتاریوں اور قتل عام کے ذریعے ہمیں اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتی ۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند رہنماء نعیم احمد خان نے تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کشمیری عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ہزاروں کشمیری شہدا کوانکی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے اوراپنے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کے اعادے کیلئے ہفتہ شہدا منائیں ۔انہوں نے جاری جدوجہد آزادی کیلئے کشمیری شہدا کی بے مثال قربانیوںکو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے شہدا کے مقروض ہیں جنہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج تنازعہ کشمیر مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران بھارتی قابض فوجیوں نے مرد، خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوںکو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔کشمیری عوام سے ہفتہ شہدا منانے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیںکشمیریوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے اہلخانہ کو یاد رکھنا چاہیے ۔ جاری جدوجہد میں شہید برہان مظفر وانی کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے نعیم خان نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے جنہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں۔حریت رہنماء نے 13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ دن کشمیریوں کی مزاحمت کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد بہادری، جرات اور جانثاری کی داستانوں سے بھری ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button