بیاناتپاکستان

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کو کم کرنے کیلئے اسرائیل طرز کے اقداما کررہا ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد 06نومبر(کے ایم ایس )
مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے شہدا جموں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے مذموم اقدامات کررہا ہے ۔
قمر زمان کائزہ نے یوم شہدائے جموں کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہاکہ75سال قبل ڈوگرامہاراجہ کی فوج اور ہندو بلوائیوں نے بڑی تعداد میں مسلمان مہاجرین کو شہید کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ تاریخ کے سفاک ترین مظالم کے ذریعے جموں کی مسلمان اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ سات دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی سیاہ رات جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے مذموم اقدامات کررہا ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں غیرریاستی باشندوں کو ڈومیسائل جاری کر چکا ہے، قابل مذمت حلقہ بندیوں اور مخصوص نشستوں سے مسلمان اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چوتھے جینوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔مشیر امور کشمیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، گھر گھر تلاشیوںکی آڑ میں مسلمان نوجوانوں کی شہادت ایک معمول کی کارروائی بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا فوری نوٹس لینا چاہیے، لاکھوں کشمیروں کو شہید کرنے کے باوجود بھارت ان کو حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کروا سکا۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان عالمی سطح پر کشمیروں کے حقوق کی آواز پرزور انداز سے بلند کر رہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button