بھارت

بہار : بھارت مخالف واٹس ایپ گروپ چلانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

 

پٹنہ 23 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں پولیس نے ایک 26 سالہ شخص کو بھارت مخالف خیالات کو واٹس ایپ گروپ کے ذریعے فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ پٹنہ کے علاقے پھلواری شریف کا رہائشی Marguv Ahmad Danish ’غزوہ ہند‘ کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ چلا رہا تھا۔
اس گروپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے لوگوں سمیت کئی غیر ملکی شہری تھے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس منوجیت سنگھ ڈھلون نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ گرفتار شخص کا فون ضبط کر لیا گیا ہے ۔
پولیس افسر نے کہا کہ دانش اس گروپ کا ایڈمنسٹریٹر تھااور کئی دیگر غیر ملکی گروپوں سے بھی رابطے میں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتارشخص سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بھی پوچھ گچھ کرے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button