مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

سرینگر06جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں شروع کیں۔
کشمیرمیڈیاس سروس کے مطابق فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے ضلع شوپیان کے علاقے زینہ پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی۔فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا اور گھر گھر تلاشی لی۔بھارتی فوجیوں نے سرینگر ، اسلام آباد ، پلوامہ ، کولگام ، کپواڑہ ، بارہمولہ ، بانڈی پور ہ، بڈگام ، کشتواڑ ، ڈوڈہ، پونچھ اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران فورسزاہلکاروں نے مقامی لوگوں بالخصوص نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی اور انہیں ہراساں کیا۔فورسز نے انہیں پوچھ گچھ کے نام پر قریبی تھانوں اور فوجی کیمپوں پر طلب کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button