بھارت

نبی کریم ۖکی شان میں بھارتی عہدیداران کے گستاخانہ بیانات قابل مذمت ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی 06جون(کے ایم ایس)
پاکستان کی مسلح افواج نے نبی کریم ۖکی شان میں بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے عہدیداروں کی طرف سے گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اشتعال انگیز عمل انتہائی تکلیف دہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ عمل واضح طور پر بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف انتہائی سطح کی نفرت کی نشاندہی کرتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button