سکھ فوجی بھارتی فوج چھوڑ کر خالصتان ریفرنڈم میں شامل ہوں، سکھ فارجسٹس
اسلام آباد 06جون(کے ایم ایس)
سکھ فار جسٹس نے سکھوں کے قتل عام کے آپریشن بلیو اسٹار کو 38برس مکمل ہونے کے موقع پربھارتی فوج میں موجود سکھوں سے کہاہے کہ وہ فوج میں اپنے فرائض کی ادائیگی اور بھارتی سرحدوںکا دفاع کرنا بند کردیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھ فار جسٹس نے سکھ فوجیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے خالصتان ریفرنڈم کی مکمل حمایت کریں۔سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنون نے سکھ بھارتی فوجیوں کے نام ایک ویڈیو پیغام میں "خالصتان ریفرنڈم”کے ذریعے پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے بھارت کی سرحدوںکا دفاع بند کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے سکھ فوجیوں سے کہاکہ وہ باھرتی فوج کی یونٹوں کو چھوڑ کر 6جون کو سری اکال تخت صاحب پہنچیں جہاں خالصتان ریفرنڈم کیلئے پنجاب میں ووٹنگ کی تاریخ کااعلان کیاجائے گا۔سکھ فار جسٹس نے آپریشن بلیو اسٹار کا بدلہ لینے کیلئے رام گڑھ بہار میں سکھ رجمنٹل سینٹر، 18 ویں سکھ جموں، گناگ نگرراجستھان میں9ویں سکھ،پونے مہاراشٹرا میں 14ویں پنجاب اور الور راجستھان میں 171 فیلڈ رجمنٹ کے سکھ جوانوں کو سلام پیش کیا ۔