مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کا نوٹس لے: سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد08 جون (کے ایم ایس)
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے اسلام آباد میں متعین اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو سینئر عہدیداروں کی طرف سے حضور نبی اکرم ۖ کے بارے میں انتہائی توہین آمیز بیانات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ نے 5 جون کو او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کئے جانیو الے بیان کا ذکر بھی کیا جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کی طرف سے ان جارحانہ بیانات کی شدید مذمت کی گئی تھی۔ انہوں نے دنیا بھر میں مسلم امہ کے حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ میں او آئی سی کے کردار کو اجاگر کیا۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ مسلمانوں کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور عقیدت کے پیش نظر اس طرح کے مکمل طور پر ناقابل قبول اقدامات پر او آئی سی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل فطری تھا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلم آبادی کے حقوق سلب کرنے کیلئے جوابدہ بنایا جاناچاہیے، جو ریاستی سرپرستی میں نفرت انگیز تقریر، ظلم و ستم اور تشدد کا شکار ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے اس سلسلے میں او آئی سی کے خصوصی کردار پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button