مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جبر واستبداد کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، صمد انقلابی

 

سرینگر16 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بیگناہ لوگوں کے قتل عام کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اورکوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کسی کشمیری نوجوان کو شہید نہ کیا جاتا ہو۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے 5اگست 2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد علاقے میں جبر و استبداد کا سلسلہ تیز کر دیا۔ انہوںنے کہا کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جسے وہ مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ بھارتی فورسز کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت نہتے کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی حاصل ہے جبکہ بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل میں ملوث قابض اہلکاروں کو انعامات اور ترقی سے نوازا جاتا ہے۔ انہوںنے عالمی برادری ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام بندکرانے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button