مقبوضہ جموں و کشمیر

امرناتھ یاترا کے نام پر سرینگر جموں شاہراہ پرسخت حفاظتی انتظامات

سرینگر20جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے نام پر سرینگر جموں شاہراہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے ہیں جبکہ تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں میںبھی سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد ہونی والی امرناتھ یاترا کے لئے بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور گاڑیوں کی تلاشی اورلوگوں کی شناخت چیک کرنے کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔ کمشنر جموں رمیش کمار اور پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مکیش سنگھ نے ہفتے کے روز بھارتی فورسز کی 20 گاڑیوں کے ایک آزمائشی قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جموں سے بانہال تک یاترا کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں، ادھم پور اور رام بن اضلاع میں یاترا کیلئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جموں کے دو سینئر سول اور پولیس افسران نے ذاتی طور پر جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ یاترا کے پر امن انعقاد کیلئے ینگر جموں شاہراہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جس دوران شاہراہ پر سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ چیکنگ کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔ ادھر جموں میںبھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یاتریوں کا پہلا قافلہ بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے ایک دن پہلے یاترا کیلئے روانہ ہوگا اور جموں سرینگر شاہراہ سے گزر کر پہلگام اور بال تل میں اپنے متعلقہ بیس کیمپوں تک پہنچے گا۔حکام نے کہا کہ موسمی حالات کی وجہ سے ہائی وے کی بندش کی صورت میں ٹرانزٹ کیمپوں میں یاتریوںکی رہائش کو یقینی بنانے کیلئے ایک ہنگامی منصوبہ پہلے سے ہی تیار کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈ نگ کے ملبے کو صاف کرنے اورہائی وے کو جلد کھولنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button