مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں متعدد صحافیوں کے گھروں پربھارتی پولیس کے چھاپے

سرینگر 08 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں کئی کشمیری صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے اپنی انٹلی جنس ونگ کاﺅنٹر انٹلی جنس کشمیر(سی آئی کے ) کے اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر میں ممتاز صحافیوں شوکت احمد موٹا (چیف آف کشمیر نریٹر میگزین) ، اظہار قادری اور دیگر کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اظہار قادری ذرائع ابلاغ کے کئی اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ چھاپوں کی تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی کیونکہ تلاشی کی کارروائیاں ابھی جاری ہے۔صحافیوں نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہراساں کرنے کی کارروائیاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کشمیری صحافیوں کو خاموش کرنا چاہتی ہے اور ان کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button