بھارت

دارالعلوم دیوبند کا توہین رسالت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

سہارنپور 09 جون (کے ایم ایس) بھارت میں دارالعلوم دیوبند نے ان تمام لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے نفرت پھیلانے کے لیے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف قابل اعتراض بیانات دیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دارالعلوم کے وائس چانسلر مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ایک بیان میں کہا کہ میں اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی مسلک کے پیروکاروں کے مذہبی جذبات کو مشتعل نہیں کیا جا سکتا۔ مولانا مفتی ابو القاسم نے کہا کہ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھارت یا بیرون ملک کے مسلمان برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے بھارتی حکومت سے ایسے معاملات کا فوری نوٹس لینے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے بھارت میں مذہبی جذبات کو بھڑکا کر امن اور ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button