بھارت

کرناٹک :ہندوتوا بلوائیوں کے محرم کے جلوس پر حملے میں 2 مسلم نوجوان زخمی

بنگلورو 11 اگست (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندوتوا بلوائیوں نے محرم الحرام کے جلوس پرحملہ کر کے دو مسلم نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا گروپ رام سین نے ریاست میں گدگ کے علاقے ملاسامدرا میں محرم کے جلوس پر حملہ کر کے مسلم نوجوان توصیف اور مشتاق کو زخمی کر دیا۔توصیف ایک پرائیویٹ انڈسٹری میں کام کرتا ہے جبکہ مشتاق کالج کا طالب علم ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شیو پرکاش دیوراجو نے کہاہے کہ دونوں نوجوانوں کی گہرے زخم آئے ہیں اور وہ ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ایس پی نے یہ بھی کہا کہ حملے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button