بھارت

بھارت: تلنگانہ کے رکن اسمبلی کو نفرت انگیز تقریرکرنے پرپولیس کا نوٹس

حیدرآباد31جنوری(کے ایم ایس)بھارتی شہر حیدرآباد کی پولیس نے بی جے پی رہنما اور تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے رکن ٹی راجہ سنگھ کو 29 جنوری کو ممبئی میں ایک ریلی سے نفرت انگیز تقریر کرنے پر ایک اور نوٹس جاری کیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ منگلہاٹ پولیس نے متنازعہ قانون ساز کو اتوار 29جنوری کو ممبئی میں ایک ریلی سے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر نوٹس جاری کیاہے کیونکہ انہوں نے گزشتہ سال ان کی رہائی کے وقت ہائی کورٹ کی طرف سے عائد کردہ شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ پولیس نے انہیں دو دن میں نوٹس کا جواب دینے کے لئے کہا ہے۔ پولیس کی طرف سے انہیں ایک ہفتے میں جاری کیا گیا یہ دوسرا نوٹس ہے۔ انہیں گزشتہ سال مسلمانوں اور اسلام کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر26جنوری کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button