بھارت

چھتیس گڑھ: نکسل باغیوں کے ہاتھوں بی جے پی لیڈر قتل

نئی دلی 06فروری(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک لیڈر کو کلھاڑیوں اور خنجروں سے وار کر کے قتل کر دیا ہے ۔
بی جے پی رہنما نیل کنتھ ککیم اہلخانہ کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آبائی گائوں پیکارام آئے ہوئے تھے ۔ بی جے پی منڈل کے صدر نیل کنتھ ککیم جب گائوں سے واپس لوٹ رہے تھے نکسل باغیوں نے انہیں بیجاپور کے مقام پر روک کر اہلخانہ کے سامنے چھریوں اور کلھاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔بی جے پی رہنما نیل کنتھ ککیم گزشتہ تین دہائیوں سے سیاست سے وابستہ تھے اور گذشتہ 15 سال سے مقامی سطح پر بی جے پی منڈل کے صدر کے طور پرفرائض ادا کر رہے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button