مقبوضہ جموں و کشمیر

لندن :سرینگر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عفیفہ قاضی کو سائیکاٹرسٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا

Dr-AFIFA-QAZIسرینگر 10نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عفیفہ قاضی کو لندن کے رائل کالج آف سائیکاٹرسٹ کی جانب سے سائیکاٹرسٹ آف دی ایئر 2022 ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کی سابق طالبہ ڈاکٹر عفیفہ قاضی کو یہ اہم ترین ایوارڈ ذہنی صحت کے لیے ان کی شاندار خدمات پر دیاگیا ہے ۔ ڈاکٹر عفیفہ قاضی نے 1995میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے گریجویشن کیا تھا جس کے بعد وہ برطانیہ چلی گئیں جہاں انہوں نے سائیکاٹری میں اپنا کیریئر شروع کیا۔ وہ اس وقت برطانیہ میں دماغی صحت کی ایک بڑی تنظیم کے لیے چیف میڈیکل آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے برطانیہ میں دماغی صحت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دی ہیں ۔انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں متعد د ایوارڈز دئے گئے ہیں ، جن میں2014 میں ڈیمنشیا کے مرض سے متعلق انکی خدمات کے اعتراف میں اکیڈمک ہیلتھ سائنس نیٹ ورک ہیلتھ انوویشن ایوارڈ اور2016میں ایچ ایس جے ایوارڈ شامل ہیں جو کہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کا اہم ترین اعزاز ہے۔ ڈاکٹر قاضی نے ڈیمنشیا کے لیے کمیونٹی کیئر کا ایک جدید اور انتہائی کامیاب ماڈل تیار کیاہے جو اس عارضے میں مبتلا لوگوں کے لیے ہسپتال میں داخلے اور قیام کی مدت کو کم کرتا ہے۔ ان کی خدمات کو برطانیہ کے محکمہ صحت اور بین الاقوامی سطح پر دوسرے ممالک میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والی تنظیموں نے تسلیم کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button