کشمیری اپنے حق خودارایت کے حصول پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں ، مشعال ملک
اسلام آباد 02فروری (کے ایم ایس)
پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کے چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری نے کشمیریوںکو انکا حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود انہیں ان کایہ پیدائشی حق نہیں دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں کہا کہ کشمیری عوام نے گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پراسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔مشعل ملک نے کہا کہ کشمیری عوام تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔انہوں نے تنازعہ کشمیر کو بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔