بھارت

اروناچل پردیش ، مزدوروں سے بھرا ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے 22افرادہلاک

گوہاٹی:
بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے ضلع انجا میں ایک ٹرک خطرناک پہاڑی راستے سے پھسل کر ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گرنے سے ٹر پر سوار 22مزدورہلاک ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثے کے شکار تمام مزدور سڑک کی تعمیر کے کام کے لیے جا رہے تھے جب ہیلونگ-چکلاگم سڑک پر میٹیلانگ کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر پہاڑ سے نیچے گر گیا۔ مزدوروں کا تعلق آسام سے بتایاجاتاہے ۔19مزدوروں کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں اور دیگر مزدوروں کی لاشیں تلاش کی جا رہی ہیں۔حادثے کامقام چگلاگم سے تقریبا 12 کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے، دشوار گزار علاقے اورمحدود رابطے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button