ی جے پی،اپوزیشن کو ہراساں کرنے کیلئے تحقیقاتی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے،ہرش دیو سنگھ
جموں28جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کے رہنما ہرش دیو سنگھ نے کہاہے کہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت اپوزیشن کی جماعتوں اور انکے لیڈوں کو ہراساں اور خوفزدہ کرنے کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی جیسے تحقیقاتی اداروں کو استعمال کررہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہرش دیو سنگھ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کو اپوزیشن لیڈروں کو ڈرانے ، دھماکے اور ہراساں کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے جبکہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث اپنے لیڈروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔انہوں نے نئی دلی کے وزیر صحت ستیندر جین اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے خلاف الزامات کی مزمت کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیاکہ تحقیقاتی اداروں کے ذریعے بی جے پی حکومت اپنے مخالفین کو سزا دے رہی ہے ۔ہرش دیو سنگھ نے کہاکہ بی جے پی آئین اور قانون کا مذاق اڑارہی ہے ۔