مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہد ہر گز نہیں دبا سکتا، حریت رہنما

اسلام آباد 17ستمبر (کے ایم ایس)
جموں وکشمیر ایمپلائز موومنٹ کے نائب چیئرمین امتیاز وانی اور جموں وکشمیر ینگ مینز لیگ کے نائب چیئرمین زاہد اشرف نے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امتیاز وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اورنوجوان کے قتل اور گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ قوموں کی آزادی کی تحریکوں کو جبر و استبداد کی کارروائیوں کے ذریعے ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری بھارت کے غیر جمہوری اور غیر انسانی اقدامات کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ امتیاز وانی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور انکی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔
جموںوکشمیر ینگ مینز لیگ کے نائب چیئرمین زاہد اشرف نے بھی اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی ۔ انہوںنے کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے بیگناہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل اور غیر قانونی گرفتاریاں روز کا معمول ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی حکومت میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوجیوں کے مظالم نے بدترین شکل اختیار کر لی ہے۔ زاہد اشرف نے عالمی برادری ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ محکوم کشمیریوں پر نریندر مودی کی ہندو توا حکومت کے مظالم کا موثر نوٹس لیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button