مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی

 

سرینگر17 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے ایک بار پھر تاریخی جامع مسجد سرینگر اورشہر کی دیگر بڑی مساجدمیں کشمیریوں کو نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری کو سرینگر میں مساجد کے باہر تعینات کر کے لوگوں کو جامع مسجد ، درگاہ دستگیر صاحب ، درگاہ حضرت بل اور جامع مسجد حیدر پورہ میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ قابض انتظامیہ نے کشمیری عوام کوحیدر پورہ میں بابائے حریت سیدعلی کی قبر پر جانے کی بھی اجازت نہیں دی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button