مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ نے لداخ میں انتخابات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا

abd446f0-e309-4585-9b43-ef8b2b06622fنئی دہلی 06ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کی سپریم کورٹ نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا ہے جو 10 ستمبر کو ہونے والے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کو ”ہل”کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست کے پس منظر میں آیا ہے۔سپریم کورٹ کا حکم نیشنل کانفرنس کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے کیونکہ اس کے امیدواروں کو انتخابی نشان کے طور پر”ہل”استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔سپریم کورٹ نے لداخ انتظامیہ پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا اور الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے کے اندر انتخابات کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button