مقبوضہ جموں و کشمیر

تنازعہ کشمیر کو مقررہ وقت میں مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے: پروفیسر بٹ

download (8)سرینگر23اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئررہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو مہذب طریقے سے مسلسل مذاکراتی عمل کے ذریعے مقررہ وقت میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پروفیسر عبدالغنی بٹ یہ بات بارہمولہ کے علاقے سوپور میں بزرگ آزادی پسند رہنما غلام نبی درزی کی رہائش گاہ پر ان کی بڑی بہن کے انتقال پر ایک تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ایک عبوری دور ہے یہاں تک کہ پوری دنیا ایک تبدیلی کے دور سے گزررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خطے بالخصوص برصغیر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے خواہاں ہیں اور خطے کے عوام امن کا حق رکھتے ہیں لیکن یہ ہوا میں اور تنازعات کی موجودگی میں حاصل نہیں کیا جا سکتا اس لیے تنازعات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تین ایٹمی طاقتیں اس تنازعے میں براہ راست ملوث ہیں جو اسے دنیا کا سب سے خطرناک خطہ بناتا ہے اس لیے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان، بھارت اور کشمیر کی حقیقی قیادت کے درمیان مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button