مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کو مسلسل جنگ کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور کر رہاہے: صمد انقلابی

سرینگر 29 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںاسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو مسلسل جنگ کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور کر رہی ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ 10 دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی تعیناتی سے کشمیریوں کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز بے گناہ لوگوں کے قتل عام، گرفتاریوں،املاک کی تباہی اور انسانی حقوق کی دیگر پامالیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے فورسزاہلکاروں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال اور پورے جموںو کشمیر کو میدان جنگ میں تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی فسطائی حکومت نے اظہار رائے کی آزادی سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ انہوں نے فوجی طاقت کے ذرےعے کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک کو دبانے کی بھارتی حکومت کی کوششوں کو بے سود مشق قراردیتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیر کے حریت پسند عوام نے ماضی میں بھی بھارت کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی بھارت کے ظالمانہ اور جابرانہ ہتھکنڈوں کے سامنے شکست نہیں مانیں گے۔عبدالصمد انقلابی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سخت سنجیدہ نوٹس لیں اور جبر و تشدد کایہ سلسلہ بند کرانے کیلئے بھارت پرد باﺅ ڈالیں۔ انہوں نے جماعت اسلامی جموںو کشمیر کے رکن شہید غلام محمد لون اور ان کے بیٹے شہید شکیل احمد لون کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خرج عقیدت پیش کیا جن کو بھارتی فوجیوں نے 29 اور 30 اگست 1994ءکی درمیانی رات کو کنگن گاندربل میں اپنے ہی گھر میں شہید کیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button