بھارت

اترپردیش:یوگی حکومت نے مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما کی دومنزلہ عمارت منہدم کر دی

 

لکھنو 12 نومبر (کے ایم ایس)بھارت ریاست اترپردیش میںبھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کی ہندو تو ا حکومت نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کے گھروں اور دیگر جائیدادں کے خلاف بلڈوزر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اپنی تازہ کارروائی میں بریلی شہر میں مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما توفیق پر دھان کے ایک ہوٹل کی دومنزلہ عمارت منہدم کر دی ۔ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے دعویٰ کیاہے کہ انہوںنے 700مربع میٹر اراضی پر یہ ہوٹل گرین بیلٹ کو ختم کر کے غیر قانونی طور پر تعمیر کیا تھا ۔ توفیق نے اس حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ”مجھے مسلمان ہونے کی سزا ملی ہے۔“
یاد رہے کہ قبل ازیں سماج وادی پارٹی کے رہنما شاہزل اسلام کے پٹرول پمپ کو بھی بلڈوز کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button