مقبوضہ جموں و کشمیر

فلاح عام ٹرسٹ کے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے ،نیشنل کانفرنس

سرینگر 17 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے فلاح عام ٹرسٹ کے ذریعے چلائے جانے والے سکولوں پر پابندی کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے اقدامات کشمیریوں میں بھارت کے تعیں میں پائی جانے والی بداعتمادی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ سکولوں پر پابندی کے فیصلے سے نہ صرف سینکڑوں طلباءکے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے بلکہ ان دانشگاہوں میں کام کررہے ہیں اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ بھی روزگار سے محروم ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کایہ اقدام بھی دیگر اقدامات کی طرح نوجوان ک±ش ہے ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ترجمان نے کہاکہ سرکاری سکولوں کی مایوس ک±ن کارکردگی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں اور ایسی صورتحال میں سینکڑوں بچوں کو فلاح عام ٹرسٹ کے سکولوں سے نکال کر سرکاری سکولوں میں داخل کرنے سے ان کے تعلیمی کیریئر کو زبردست دھچکا لگے گا۔ ترجمان نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ اس سخت فیصلے پر نظرثانی کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button