مقبوضہ جموں و کشمیر

جنوبی کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں چوتھے روز بھی جاری

سرینگر 17 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج مسلسل چوتھے روز بھی جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ منگل کو کولگام، اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی تھیں۔فوجیوں نے ان کارروائیوں میں اب تک چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button