بھارت

اگنی پتھ اسکیم: بھارت میں احتجاج جاری رہنے پر ریلوے نے 369ٹرینیں منسوخ کر دیں

نئی دہلی 19جون(کے ایم ایس)بھارتی حکومت کی جانب سے مسلح افواج میں فوجیوں کی بھرتی کے لیے حال ہی میں اعلان کردہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کے باعث ریلوے نے 369ٹرینیں منسوخ کر دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اگنی پتھ سکیم کے تحت چار سال کے لیے فوجی بھرتی کرنے اور ان میں سے 75 فیصد کو پنشن اور دیگر سماجی تحفظ کے فوائد کے بغیر مدت ختم ہونے کے بعد ریٹائر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ اس سکیم کے خلاف ملک بھر میں نوجوان پرتشدد احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں اور سڑکوں اور ریلوے ٹریکس کو بلاک کررہے ہیںجبکہ متعدد مقامات پر ٹرین کی بوگیوں کو آگ لگا دی گئی۔ بہار میں جہاں احتجاج کی حمایت میں ہفتے کو ہڑتال کی گئی ،مظاہرین نے ضلع پٹنہ کے مساوڑھی سب ڈویژن میں تاریگانہ ریلوے اسٹیشن کو آگ لگا دی۔ ریلوے کے ایسٹ سنٹرل زون نے جس کا صدر دفتر بہار کے حاجی پور میں ہے ، کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریاست میں 32ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ مسافروں اور ریلوے املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دیگر زونوں میں بھی ٹرینیں منسوخ کرنے پر غورہورہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button