بھارت

مقبوضہ کشمیر:بھارتی حلقہ بندی کمیشن کے احکامات آج سے نافذ العمل

سرینگر 20 مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کو از سرنو ترتیب دینے کیلئے تشکیل دیے گئے حلقہ بندی کمیشن کے احکامات آج جمعہ کے روز سے مقبوضہ علاقے میں نافذ العمل ہو گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت قانون کی طر ف سے آج جاری کئے گئے ایک نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ میں14مارچ اور 5مئی کو دیے گئے احکامات کو آج جمعہ کے روز سے نافذ کر دیا گیا ہے جو مختلف کیٹاگریز کے لیے مخصوص حلقوں کی تعداد اورہر حلقے کے سائز سے متعلق تھیں۔نوٹیفکیشن میں وزارت نے کہاکہ جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ2019کے سیکشن 62 کی ذیلی دفعات2 اور 3کے ذریعے دیے گئے اختیارات کے تحت مودی حکومت نے حلقہ بندی کمیشن کے احکامات کو مقبوضہ علاقے میں نافذ کر دیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں مستقبل میں اسمبلی انتخابات کمیشن کی رپورٹ کے تحت منعقد ہوں گے ۔کمیشن نے اپنی رپورٹ میں ہندو اکثریتی جموں کیلئے اسمبلی کی چھ اور وادی کشمیر کیلئے ایک اضافی نشست کی سفارش کی تھی ۔ 90رکنی کشمیر اسمبلی اب جموں ڈویژن کی 43اور وادی کشمیر کی 47نشستوں پر مشتمل ہو گی۔حلقہ بندی کی مشق مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے اور مستقبل میں اسمبلی انتخابات کے بعد ہندو وزیر اعلیٰ لانے کے مذموم منصوبے کا حصہ تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button