بھارت

بھارت : گجرات میں پولیس نے ایک مسلمان شخص کودوران حراست قتل کر دیا

gujrat police

احمد آباد: بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست گجرات میں پولیس نے 30سالہ مسلمان شخص اظہر الدین کو دوران حراست قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اظہرالدین کو احمد آباد کے ویجل پور پولیس اسٹیشن میں تشدد کا نشانہ بناکرقتل کیاگیا جہاں وہ ایک معمولی جھگڑے کے بعد رپورٹ درج کرانے گیاتھا۔ اظہرالدین کی اہلیہ ثنا ء کے مطابق ان کے شوہر اور گوشت کے ایک تاجر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کے بعد وہ شکایت درج کروانے پولیس اسٹیشن گیا۔ تاہم وہ نہیں جانتی کہ اس کے شوہر اور پولیس کے درمیان کیا بات ہوئی جس کے بعد اسے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ ثنا ء نے بتایاکہ مرنے سے پہلے اظہر الدین نے ہمیں بتایا کہ پولیس نے اسے بے دردی سے پیٹا۔ اس کے سر، کمر اور ٹانگوں میں چوٹیں لگی تھیں۔ثناء نے کہاکہ اظہرنے ہمیں سب کچھ بتایا۔ میں سب کچھ جانتا ہوں۔ میں تمام ملزمان کی شناخت کر سکتی ہوں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران گجرات سے 173حراستی اموات رپورٹ ہوئیں اور اس عرصے کے دوران متاثرین کو کوئی معاوضہ فراہم نہیں کیا گیا۔ حکومت کے مطابق بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن (NHRC) اور گجرات کے ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے حکم پر ہی متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جاتا ہے۔ اظہر الدین نے پسماندگان میں ایک 8سالہ بیٹا چھوڑا ہے۔ این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی کی حکومت والی ریاست گجرات میں مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ حراستی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button