مقبوضہ جموں و کشمیر

گجرات :گائے کاگوشت لے جانے پر گرفتار مسلمان نوجوان پولیس لاک اپ میں قتل

نئی دلی 17 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست گجرات کے ضلع پنچ محل میں گائے کا گوشت لے جانے کی وجہ سے گرفتار ہونے والا مسلمان نوجوان پولیس کے لاک اپ میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 32سالہ مسلمان نوجوان قاسم عبداللہ حیات کو گودھرا بی ڈویژن پولیس نے بدھ کے روز گائے کا گوشت لے پر گرفتار کیا تھااور جمعرات کو صبح سویرے مجسٹریٹ کے سامنے پولیس کی طرف سے پیش کئے جانے سے قبل ہی پولیس لاک اپ میں مردہ حالت میں پایاگیا۔ پولیس کے مطابق قاسم کی لاش لاک اپ کے گیٹ پر لٹکی ہوئی پائی گئی ۔
ادھر حیات کے اہلخانہ نے پولیس لاک اپ میں اپنے بیٹے کے قتل کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حیات کو لاک اپ میں قتل کیاگیا ہے ۔ حیات کے ایک رشتہ دار نے میڈیا کو بتایا کہ وہ پولیس لاک اپ میں ایک دن قبل ہی حیات سے ملا تھا اور اس نے بتایا تھا کہ پولیس اس پر گائے کا گوشت لے جانے کا اعتراف کرنے کیلئے تشدد کر رہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button