مقبوضہ جموں و کشمیر

شہیدسید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمات کے اندراج کی مذمت

 

کوالالمپور09ستمبر(کے ایم ایس)
ملیشیا میں اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل ” Majlis Perundingan Pertubuhan Islam Malaysia“ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام کی طرف سے شہید بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمات کے اندراج کی مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تنظیم کے صدر محمد اعظم عبدالحامدنے کوالالمپور میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکام کو فوری طور پر اس کارروائی کو روکنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی کے اہلخانہ کو پہلے ان کی تدفین کے حق سے محروم رکھا گیا اور اب جعلی الزامات کے تحت انکے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کے خاندان کے ساتھ ناروا سلوک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے مطالبے کی جدوجہد کے حوالے سے ان کے جذبے کو متاثر کرنے کا ایک حربہ ہے۔محمد اعظم عبدالحامد نے کشمیر کاز کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ کشمیری شہید سید علی گیلانی کے متاثر کن مشن کو مقصد حصول تک جاری رکھیں گے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی غیر انسانی ، غیر منصفانہ اور غیر قانونی کارروائیوں کا نوٹس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button