شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی نے سکھ یاتریوں کا قافلہ پاکستان روانہ کردیا
امرتسر21جون (کے ایم ایس)بھارت میں شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی نے سکھ یاتریوں کے ایک قافلے کو خالصائی نعروں کی گونج میں پاکستان کے لئے روانہ کردیا ہے۔
Amritsar, Punjab | A ‘Sikh jatha’ will leave for Pakistan, today via the Attari-Wagah border to observe Maharaja Ranjit Singh’s death anniversary
The ‘jatha’ will go by road & will return on June 30.We applied for 277 visas,of which 260 were approved: Gurmeet Singh, jatha leader pic.twitter.com/M2nxekWA7q
— ANI (@ANI) June 21, 2022
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قافلے کی قیادت کمیٹی کے رکن گرمیت سنگھ بوہ کررہے ہیں جب کہ متو سنگھ کہانے ان کے نائب ہیں۔ روانگی سے قبل شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے سکریٹری پرتاپ سنگھ، ڈپٹی سکریٹری (میڈیا)کلوندر سنگھ رامداس اور دیگر عہدیداروں نے قافلے کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔ قافلے کے سربراہ گرمیت سنگھ بوہ نے کہا کہ انہیں قافلے کی قیادت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب آدی گرودھاموں کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ گوردوارہ سری ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے جہاں 29جون کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی سے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی واپسی 30 جون کو ہوگی۔