بھارت

الیکن کمیشن سے گجرات میں مسلم کش فسادات کے حق میں بیان پر امیت شاہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی، 27 نومبر (کے ایم ایس) انسانی حقوق کے معروف بھارتی کارکنوںای اے ایس سرما اور جگدیپ چھوکر نے ملک کے الیکشن کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ گجرات میں انتخابی ریلی کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کے 2002 کے گجرات قتل عام کے حق میں بیان کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیکر اس حوالے سے ان کے خلاف کارروائی کرے۔

الیکن کمیشن سے گجرات میں مسلم کش فسادات کے حق میں بیان پر امیت شاہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

امیت شاہ نے گجرات کے ضلع کھیڑا میں مہودھا کے مقام پر ایک انتخابی ریلی سے اپنی تقریر میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ گجرات میں 2002 میںفسادیوںکو سبق سکھایا گیا اور بی جے پی ریاست میں امن لے آئی ہے۔
ای اے ایس سرما اور جگدیپ چھوکر نے ایک بیان مین الیکشن کمیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی تفرقہ وارانہ تقاریر کی اجازت نہ دے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ اس معاملے کی تحقیقات اور وزیر داخلہ کے خلاف ضرور ی تادیبی کارروائی کرے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر داخل کا یہ بیان تعزیرات ہند کی دفعہ 153A کی خلاف ورزی ہے جس کا تعلق مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش، زبان “وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے سے ہے۔
یاد رہے کہ 2002میں ہندو انتہا پسندوں نے فسطائی نریندر مودی کی سرپرستی میں گجرات میںہزاروں مسلمان قتل کر دیے تھے ۔ نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button