مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری :فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 7 زخمی

rajouri killing

جموں 01 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع کے گاﺅں اپر ڈنگری گاو ¿ں کے قریب پیش آیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ راجوری کے بالائی ڈانگری گاو ¿ں میں ایک دوسرے سے تقریباً 50 میٹر کے فاصلے پر واقع 3 مکانات میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کچھ مسلح افراد ایک کار میں آئے اور اس لوگوں پر فائرنگ کی۔مسلح افراد فائرنگ کے بعد کار میں فرار ہو گئے۔
راجوری ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمودنے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دس سے زائد افراد کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے4 ہلاک ہوچکے تھے جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جنیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع راجوری میں ہی گزشتہ ہفتے بھارتی فوجیوں نے دو ہندو مزدوروں کو جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button