بھارت :بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی ایمبولینس سے 280شراب برآمد
بہار 15ستمبر (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست بہار کے ضلع سارن میں پولیس نے 280لیٹر دیسی شراب لے جانیوالی ایک ایمبولینس کو پکڑا جو کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راجیو پرتاپ روڑی کے ایم پی فنڈ سے خریدی گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے بھگوان بازار تھانہ کی حدود میں پولیس نے 280لیٹر دیسی شراب لے جانیوالی ایمبولنس کو پکڑا ہے جسے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راجیو پرتاپ روڑی کے ایم پی فنڈ سے خریدی گئی تھی اور اس کو چلانے کی ذمہ داری ایک کمیٹی کو دی گئی تھی۔پولیس نے ایمبولینس کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔ایک پولیس افسر کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر شیام چک محلے میں ایمبولنس کی تلاشی لی گئی، جس سے 280 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی ۔ انھوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ایمبولنس ڈرائیور ڈوری گنج تھانہ حلقہ کے چکیا گاوں باشندہ راکیش رائے کو گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ شراب کی اسمگلنگ میں شامل ایمبولنس پر سوار ایک اسمگلر فرار ہو گیا۔