مقبوضہ جموں و کشمیر

واشنگٹن: ڈیجیٹل اشتہاری ٹرکوں کے ذریعے”فری یاسین ، فری خرم‘ ‘کے پیغامات کی تشہیر

واشنگٹن 23 جون (کے ایم ایس) واشنگٹن میں قائم” ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم (ڈبلیو کے اے ایف ) کی طرف سے ڈیجیٹل اشتہاری ٹرکوں کے ذریعے”فری یاسین ، فری خرم‘ ‘کے پیغامات کی تشہیر کی گئی۔
ٹرکوں کی الیکٹرانک اسکرینوں پر یہ پیغامات بھی درج تھے “خرم پرویز دہشت گرد نہیں ، انسانی حقوق کے محافظ ہیں،کشمیر میں نسل کشی بند کرو، یاسین ملک عدم تشدد کی راہ پر گامزن ہیں۔“ڈبلیو کے اے ایف کے صدر ڈاکٹر جی این میر نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے ذریعے جمون و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے کوآرڈی نیٹر خرم پرویز کی مسلسل نظربندی کی مذمت کی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ خرم پرویز کو 2022 میں امریکی جریدے ٹائم نے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد میں سے ایک قرار دیا تھا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر سے اپیل کی کہ وہ خرم پرویز اور کشمیری سول سوسائٹی کے دیگر رہنماو¿ں کی بھارت جیلوں سے رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔ڈبلیو کے اے ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ ہمارا مقصد واشنگٹن میں پالیسی سازوں کے ساتھ ساتھ عام امریکیوں کو بھی یہ باور کرانا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑی جمہوری ملک ہونے کا دعویدار بابھارت مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کر رہا ہے۔جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر امتیاز خان نے کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت کا حتمی مقصد یاسین ملک کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ختم کرنا ہے جہاں وہ بند ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button